جوڑوں کے درد اور ہڈیوں و مہروں کی خرابی کے لیے
دیکھنے میں ادرک جیسی لگتی ہے لیکن ادرک سے چھوٹی اور موٹائی میں کافی کم ہوتی ہے۔
ہلدی بھارت اور پاکستان میں عام کاشت کی جاتی ہے ۔ ہلدی کی سب سے زیادہ پیداوار بھارتی ریاست " آندرا پردیش" میں ہوتی ہے۔
اس ریاست کا شہر "ناظم آباد" ہلدی کی تجارت میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
پاکستان کا ضلع قصورہلدی کی پیداوار کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے۔
میتھی کی طرح قصور کی ہلدی بھی ورائٹی اور معیارمیں دنیا بھرمیں اپنی شناخت رکھتی ہے۔
اپریل سے مئی کا مہینہ اس کی کاشت کے لئے موزوں ہیں ۔
کیمیائی تجزیہ کے مطابق ہلدی میں پوٹاشیم، کیشیم، فاسفورس ، فولاد، ،سوڈیم کے علاوہ وٹامن "اے" ، "بی" اور "سی" بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
اس میں شامل پوٹاشیم دل اور بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہےاور اس میں شامل آئرن خون کے سر خ خلیوں کو بڑھاتا ہے۔
خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ یہ خون کو صاف بھی کرتی ہے۔
ہلدی کے اتنے بے شمار فوائد ہیں کہ اگر لکھنے بیٹھو تو ایک پورا ضخیم ناول بن جائے۔
اس لئے ان سب کی جگہ ہلدی کا ایک ایسا نسخہ لکھا جا رہا ہے کہ جس کے فوائد بے شمار ہیں ۔
اس کو مستقل استعمال کرنے والا ہر طرح کے دردوں اور دیگر کئی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔
یہ نسخہ ، جوڑوں ، پٹھوں اور کمر کے درد یا ایسے لوگ جو دن رات اپنے جسم کے دردوں میں تھکے اور الجھے رہتے ہیں اور ان کا جسم ہر وقت جکڑا رہتا ہے ،
کندھے کھچے ہوئے ، گردن کھچی ہوئی ، اعصاب کھچے ہوئے، ٹانگوں میں درد ،
جی چاہے مجھے کوئی دبائے یا رات کو سوتے ہوئے بار بار بستر پر ٹانگیں پٹخنا اور حاملہ عورتوں کےلئے بہت لاجواب ہے ۔
حاملہ خواتین گرم دودھ کے ساتھ چند ہفتے یا چند مہینے دن میں دو تین بار استعمال کریں ۔
پرانی لیکوریا ،کمر کے درد ، اور حمل کے بعد کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔
یہ دل کے مریضوں کے لئے جن کا خون گاڑھا ، کولیسٹرول ، یوریا ، یورک ایسڈ بڑھ چکا ہو ،
معدہ کے پرانے مریض ،جن کے معدہ اور آنتوں میں انتہائی السر ہو ،
بہت زیادہ شراب پینے والے، باہر کے کھانے کھاکر معدہ برباد کرنے والوں کےلئے بھی بہت فائدہ مندہے
کچی ہلدی کا حلوہ
اجزاء
کچی ہلدی آدھا کلو
بیسن آدھا کلو
چینی ۔۔۔ آدھا کلو
دیسی گھی ۔۔ آدھا کلو
کھویا ۔۔ آدھا کلو
چھوٹی الائچی کے دانے -- ایک کھانے کا چمچ
سونف ۔۔۔ 50 گرام
پستہ ۔۔ 100 گرام
بادام ۔۔ 100 گرام
گوند ۔۔ 100 گرام
کمر کس ۔-- 50 گرام
دودھ ۔۔ ایک پاؤ
ترکیب:
کچی ہلدی کو چھیل کر ایک چاپر میں پیس لیں۔
کڑاہی میں ہلدی اور گھی کو اچھی طرح مکس کر کے ہلکی آنچ پر بھون کر الگ رکھدیں۔۔
ایک الگ کڑاہی میں گھی گرم کریں اور اس میں چاروں گوند فرائی کر کے نکال لیں
اور ٹھنڈا ہونے پر گرائنڈر میں پیس لیں۔ ۔
ایک کڑاہی میں بیسن اور گھی ڈآل کر بھونیں۔جیسا بیسن کے حلوے کے لئے بھونتے ہیں۔
پھر اس میں پسے ہوئے، پستہ اور بادام ڈآل کر مکس کریں۔ اس کے بعد کھویا شامل کرلیں۔
ساتھ ہی چینی، دودھ اور الائچی دانہ ڈآل کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور مستقل چلاتے جائیں۔ ۔
اب اس میں بھنے ہوئے گوند ، پسا ہوا کمرکس،ہلدی اور سونف ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
سرونگ ڈش میں نکالیں یا کسی شیشے کی برنی میں محفوظ رکھیں۔
